پاکستان سے ٹاکرا، بھارتی ٹیم کو نئی پریشانی لاحق ہوگئی
ایشیاءکپ میں زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیں گے:روہت شرما
ذیشان مہتاب منگل 18 ستمبر 2018 12:54
(جاری ہے)
روہت شرما نے البتہ اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ دبئی کی سخت گرمی میں بولرز کیلیے روٹیشن پالیسی اختیار کریں گے یا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں ابھی نہیں سوچ رہا، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ مختلف کنڈیشنز میں کھلاڑی کیسا پرفارم کرتے ہیں، جو مستقل مزاجی سے پرفارم کریں گے ہم انھیں زیادہ سے زیادہ کھیلنے کا موقع دیں گے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کنڈیشنز کے مطابق کیسا ردعمل پیش کرتے ہیں۔
روہت شرما نے اپنی ٹیم میں شامل نئے لیفٹ آرم سیمر خلیل احمد کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بہترین اضافہ اور ہائی لیول پر کامیابی میں اہم ہتھیار ثابت ہوسکتے ہیں۔ وکٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنی بری دکھائی نہیں دے رہی تاہم میچ آگے بڑھنے کے دوران وہ سلو ہوتی جائے گی۔ہانگ کانگ سے پہلے میچ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ہرحریف کو ایک جیسا لیں گے جبکہ ایشیا کپ میں قیادت کے حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ میں کافی پرجوش ہونے کے ساتھ نروس بھی ہوں، یہ میرے لیے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، میں تمام کھلاڑیوں کو اچھی طرح جانتا اور ایک کپتان کیلئے یہی چیز سب سے اہم ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.