بھارت کیخلاف میچ سے قبل بڑی خوشخبری، پاکستانی ٹیم نمبر ون بن گئی

زیادہ رن آﺅٹس ، پاکستانی ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گرین شرٹس نے 2 سال میں 32 میچزمیں 24 حریف بیٹسمینوں کو رن آﺅٹ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 ستمبر 2018 13:09

بھارت کیخلاف میچ سے قبل بڑی خوشخبری، پاکستانی ٹیم نمبر ون بن گئی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے رن آﺅٹس کی تعداد میں تمام ٹیموں کوپیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر کے آنے کے بعد گزشتہ 2 سال میں پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، اس کا ایک ثبوت رن آﺅٹس کی تعداد ہے،گری شرٹس نے اس دوران 24 بیٹسمینوں کو فیلڈرز کی مستعدی کی بدولت پویلین بھیجا ہے، بنگلہ دیش نے بھی گزشتہ 2 سال میں پاکستان کی طرح 32 ون ڈے ہی کھیلے ہیں لیکن رن آﺅٹس کی تعداد 21 اور فی میچ اوسط گرین شرٹس سے کم ہے۔

بھارت 25میچ کھیل کر 25 کھلاڑیوں کو رن آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوا اور ایوریج کے لحاظ سے فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، آئرلینڈ 31مقابلوں میں 17رن آﺅٹ کرپایا اور چوتھے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقہ نے 36میچز میں 18کو پویلین بھیج کر پانچویں پوزیشن پرجگہ بنائی،اس کے بعد بالترتیب انگلینڈ نے 42 میچز میں 18بار حریف بیٹسمینوں کوکریزمیں پہنچنے سے قبل ہی جکڑلیا،سری لنکا نے سب سے زیادہ 46 میچزکھیلے اور 19رن آﺅٹ کیے، اس کے بعد بالترتیب ویسٹ انڈیز نے 39مقابلوں میں 12، زمبابوے نے 37 میچز میں 11، آسٹریلیا نے 34 میچز میں 10اور افغانستان نے 34 میچز میں 9رن آﺅٹ کیے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان ٹیم کیچز ڈراپ کرنے اور رن آﺅٹ کے مواقع گنوانے کی عادی ٹیموں میں شمار ہوتی تھی تاہم مکی آرتھر کے آنے کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والے فیلڈنگ کوچ سٹیورکسن کی قیادت میں نوجوان کرکٹرز نے فٹنس بہتر بنا کر بیشتر مسائل پر قابو پالیا،سابق فیلڈنگ کوچ نے رواں سال جولائی میں معاہدے میں توسیع سے گریز کیا تھا جس کے بعدایشیا ءکپ میں نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن ذمے داریاں نبھارہے ہیں۔