Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، راجہ پرویز اشرف

منگل 18 ستمبر 2018 13:51

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جبکہ معاشی اعتبار سے بھی اس کے اثرات مثبت مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط و گہرے ہوں گے بلکہ دورے سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے لئے نیک خواہشات ہیں، توقع ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کامیاب ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے، اگر اس حوالے سے اقدامات نہ کئے گئے تو اس کے اثرات عوام پر پڑیں گے، اسلئے حکومت کو چاہئے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات