Live Updates

حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے، فرخ حبیب

منگل 18 ستمبر 2018 13:51

حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے، فرخ حبیب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے بہترین اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم نے عوام کا پیسہ بچانے کیلئے کفایت شعاری مہم کا آغاز اپنے آپ سے کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے اور عوام کے ٹیکس کے پیسے کو محفوظ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کے ٹیکس کے پیسے بچانے کیلئے اپنے آپ سے کفایت شعاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت مزید نئے ڈیم بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر رہی ہے جس سے عوام کو سستی بجلی استعمال کے لئے میسر آئے گی اور پانی کا ذخیرہ جمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت ان قرضوں کے حوالے سے موثر پالیسی مرتب کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات