Live Updates

نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیئے ہیں‘سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا جینا اجیرن کرنے کے مترادف ،وزیر اعظم کو معاملات سمجھ نہیں آرہے تو اپنی تقاریر سے رہنمائی لیں

منگل 18 ستمبر 2018 13:52

نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیئے ہیں،گیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام کا جینا اجیرن کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان تو وہ ہیں جو کہتے تھے کہ ان کے آتے معیشت خود بخود ٹھیک ہو جائے گی مگر اب خان صاحب نے گیس کی قیمت بڑھا دی اور کھربوں رپے کے ٹیکسز لگانے جا رہے ہیں، وزیراعظم کو معاملات سمجھ نہیں آ رہے تو اپنی پرانی تقاریر سے رہنمائی کیوں نہیں لیتے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ابھی تو ایک ماہ ہوا ہے تو عوام حکومتی اقدامات سے عاجز آنا شروع ہو گئے ہیں، عمران خان کی سیاست نے قوم کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے، وزیراعظم اپنی باتوں سے مسلسل اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کی خلاف وزریاں کر رہے ہیں، پی پی پی حکومت کے عوام دشمن اور وفاق گریز اقدامات کی ہر فورم ہر مزاحمت کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات