مانگا منڈی میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،

خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس نے بس قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی

منگل 18 ستمبر 2018 13:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) مانگا منڈی میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیزرفتاری کے باعث لاہور میں ٹریفک حادثات کا پیش آنا معمول کی بات بن چکی ہے، گزشتہ روز بھی تیزرفتاری کے باعث مانگا منڈی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35 سالہ خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور خاتون کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور بس بھی تحویل میں لے لی ہے، ڈرائیور کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔