قومی اسمبلی اجلاس، حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر الیکشن 2018ء کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا،کمیٹی کی تشکیل، ٹی او آرز بنانے کے لئے تحریک ایوان میں پیش

منگل 18 ستمبر 2018 13:53

قومی اسمبلی اجلاس، حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر الیکشن 2018ء کی تحقیقات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر الیکشن 2018ء کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کمیٹی کی تشکیل اور ٹی او آرز بنانے کے لئے تحریک ایوان میں پیش کردی گئی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وہ کمیٹی کی تشکیل قواعد کے مطابق کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک پیش کی کہ الیکشن 2018ء میں دھاندلی کے الزامات کی چھان بین اور ٹی او آرز کے تعین کے لئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے۔