Live Updates

ماضی میں صرف چار حلقے کھولنے کے ہمارے مطالبے پر چار سال لگا دیئے گئے،

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن 2018ء کی تحقیقات کے لئے ایوان کی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا پہلے دن ہی فیصلہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

منگل 18 ستمبر 2018 13:53

ماضی میں صرف چار حلقے کھولنے کے ہمارے مطالبے پر چار سال لگا دیئے گئے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن 2018ء کی تحقیقات کے لئے ایوان کی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا پہلے دن ہی فیصلہ کرلیا ہے‘ ماضی میں 2013ء کے انتخابات کے بعد صرف چار حلقے کھولنے کے ہمارے مطالبے پر چار سال لگا دیئے گئے‘ سپیکر کو کمیٹی کی تشکیل کا اختیار حاصل ہے‘ جو بھی کمیٹی بنے گی وہ بااختیار ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس طرح کی کمیٹی کے لئے تحریک انصاف کو چار سال تک انتظار کرنا پڑا۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن ہی یہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1990ء اور 1997ء کے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ نہیں کر رہے۔ ہم نے تحریک پیش کردی ہے۔ سپیکر کو اس کا اختیار ہے جو بھی کمیٹی بنے گی وہ بااختیار ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات