ْعوامی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا‘ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

منگل 18 ستمبر 2018 14:06

ْعوامی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا‘ ..
گلگت ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے سیکرٹری پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ ممبران اسمبلی کے سکیموں کی ایڈمنسٹریٹیو اپرول میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکرٹری تعمیرات اور دیگر متعلقہ سیکرٹریز کو بھی ہدایت کی ہے کہ محکمہ پلاننگ کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات کو بروقت دور کرکے متعلقہ فورمز پر منظوری کیلئے پیش کئے جائیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے منصوبوں کی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت نے منصوبوں کی منظوری دی ہے جس میں کسی قسم کی غیرضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ محکمہ پلاننگ منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے نظام کو مزید موثر بنائیں۔ عوام کی فلاح و بہبوداور معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے میگا منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان منصوبوں میں غیرضروری تاخیر اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :