قومی اسمبلی نے ملک کی تمام جامعات میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے اقدامات کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

منگل 18 ستمبر 2018 14:06

قومی اسمبلی نے ملک کی تمام جامعات میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی نے ملک کی تمام جامعات میں پینے کے صاف پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے اقدامات کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ حکومت ملک کی تمام جامعات میں پینے کے صاف پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے اقدامات کرے جس کی مخالفت نہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کے سو دنوں کے پروگرام میں بھی یہ شامل ہے۔

یہ معاملہ چونکہ اب صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے اس لئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ بعد ازاں سپیکر نے قرارداد ایوان میں منظوری کے لئے پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔