علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

سمسٹر خزاںکے داخلوں کی آخری تاریخ 25ستمبر ہے، تمام پروگراموں کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں

منگل 18 ستمبر 2018 14:11

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،ْ یہ دونوں پروگرامز کامن ویلتھ آف لرننگ ،ْ کینیڈا کے اشتراک عمل سے شروع کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی10پی ایچ ڈی پروگرامز ،ْ 9ایم فل ،ْ چار ایم ایس ،ْ چھ ایم ایس سی ،ْ میٹرک ،ْ ایف ای،ْ بی ای،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج پہلے ہی ڈکلئیرڈ کرچکی ہے۔

یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں اوررزلٹ کارڈ طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جاچکے ہیں۔کنٹرول امتحانات کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر باقی تعلیمی پروگرامز کے نتائج کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سمسٹر خزاں2018ء کے داخلے جاری ہیں ،ْ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز ،ْ رابط دفاتر اور ملک بھر میں قائم کئے گئے سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 051-111-112-468 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 25ستمبر2018 مقرر کی گئی ہے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔