افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے حوالے سے جلد بازی کی ضرورت نہیں،

تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اس حوالے سے قدم اٹھایا جائے، مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 14:26

افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے حوالے سے جلد بازی کی ضرورت نہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا مگر افغانستان نے مثبت جواب نہیں دیا، شہریت دینے کا معاملہ جلد بازی میں اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں برادر اسلامی ملک ہیں، دونوں کے کلچر ایک جیسے ہیں ، پاکستان نے ہر مرحلے میں افغانستان کا ساتھ دیا اس کے باوجود افغانستان میں کوئی بھی واقعہ ہو جائے تو پاکستان پر اس کی ذمہ داری عائد کی جاتی رہی اور بھارت کو افغانستان نے ہر حوالے سے ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا اعلان کیا گیا مگر اس حوالے سے جلد بازی کی ضرورت نہیں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اس حوالے سے قدم اٹھایا جائے۔