پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں تین مختلف تحاریک جمع کرا دیں

پومپیو اور دفتر خارجہ کے متنازعہ بیانات سے جگ ہنسائی ہوئی ،ْ وزیر خارجہ ایوان میں آکر وضاحت پیش کریں ،ْ تحریک (ن)لیگ کی پومپیو بیان پر تنازعہ ،ْ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،ْلوڈشیڈنگ میں اضافہ اور یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کیخلاف تین مختلف تحاریک جمع

منگل 18 ستمبر 2018 14:26

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں تین مختلف تحاریک جمع کرا دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر تنازعہ ،ْ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،ْلوڈشیڈنگ میں اضافہ اور یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے خلاف تین مختلف تحاریک جمع کرا دی ۔ مسلم لیگ (ن)کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا ،ْحکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرایا۔

تحریک میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت جواب دے اور فوری قیمتیں واپس لی جائیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی تحریک میں کہا گیاکہ اتنی قیمت کبھی تاریخ میں نہیں بڑھی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے امریکی وزیر خارجہ کی متنازعہ بیان بازی پر بھی تحریک جمع کرا دی ۔ تحریک میں کہا گیاکہ پومپیو اور دفتر خارجہ کے متنازعہ بیانات سے جگ ہنسائی ہوئی،وزیر خارجہ ایوان میں آکر معاملے کی وضاحت کریں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور یوٹیلٹی سٹورز کی بندش پر بھی تحریک جمع کرا دی گئی جس میں کہاگیا کہ ملازمین کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا ہو جائیگا ۔ تحریک میں مطالبہ کیا گیاکہ حکومت غریبوں کو بیروزگار ہونے سے بچائے