ٹیکسلا ،ْ سی ٹی ڈی نے کاررروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا

منگل 18 ستمبر 2018 14:26

ٹیکسلا ،ْ سی ٹی ڈی نے کاررروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد ..
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ٹیکسلا میں سی ٹی ڈی نے کاررروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد اٹک اورنوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں ملوث ہیں ،انسداد دہشتگردی فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ٹیکسلا کے علاقے سے گرفتار کرلیا،دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ،4 دستی بم،وال بیرنگ اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا،گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

متعلقہ عنوان :