ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں نیب میں گرفتار سابق چیف انجینئر صابر خان سدوزئی کی طبعیت ناساز ہوگئی

منگل 18 ستمبر 2018 14:26

ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں نیب میں گرفتار سابق چیف انجینئر صابر خان ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں نیب میں گرفتار سابق چیف انجینئر صابر خان سدوزئی کی طبعیت ناساز ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم نے صابر خان سدوزئی کو طبی معائنہ کے بعد واپس نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ،ْ صابر خان سدوزئی کو چیک اپ کیلئے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں تندرست قرار دے دیا۔ صابر خان سدوزئی ذیابیطس کے مریض ہیں۔ میٹرو بس کرپشن کیس میں چھ افسران اب بھی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔