قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس ،ْ

ایوکان میں وقفہ سوالات کے علاوہ دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور کو زیر بحث لایا جائیگا قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو ترمیمی مالیاتی بل پر سینٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز آنے تک جاری رکھا جائے گا

منگل 18 ستمبر 2018 14:36

قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔کمیٹی اجلاس میں 15ویں اسمبلی کے پارلیمانی سال کے دوسرے اجلاس کو جاری رکھنے سے متعلق کمیٹی ممبران سے رائے لی گئی ۔اجلاس منگل کی کاروائی مکمل ہونے مورخہ 23ستمبر 2018ء تک ملتوی کیا جائیگا ،ْپیر مورخہ 24ستمبر 2018ء کو اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع ہو گی، موجودہ اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا،کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو ترمیمی مالیاتی بل پر سینٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز آنے تک جاری رکھا جائے ۔

فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی کمیٹی عام انتخابات 2018ء میں دھاندلی کے بارے میں تحریک پیش کر کے کمیٹی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںعلی محمد خان مہروفاقی وزیر، ملک عامر ڈوگرممبر، ریاض فتیانہ ممبر، اقبال محمد علی خان ممبر، غوث بخش مہرممبر، خالد حسین مگسی ممبر، روبینہ عرفان ممبر، آغا حسین بلوچ ممبر، محمد اسلم بھوتانی ممبر، رانا تنویر حسین ممبر، میاں ریاض حسین پیرزادہ ممبر،مرتضیٰ جاوید عباسی ممبر، رانا ثنااللہ خان ممبر، سید نوید قمرممبر ،سید غلام مصطفٰی شاہ ممبر ،شازیہ مری ممبر اور عبدالواسع ممبر نے شرکت کی۔