فلم انڈسٹری میں اداکارائوں کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی پر امتیازی رویہ اپنایا جاتا ہے، ورون دھون

منگل 18 ستمبر 2018 14:36

فلم انڈسٹری میں اداکارائوں کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی پر امتیازی رویہ ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں عالیہ بھٹ اور دیگر اداکارائوں کو اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے فلم انڈسٹری میں اداکارائوں کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی پر امتیازی رویہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میںاداکارائوں کو اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا ہے،اداکارہ عالیہ بھٹ کی مثال سب کے سامنے ہے جو فلم انڈسٹری کے نامور اداکارائوں میں سے ایک ہیں، ان کی اداکاری صلاحیتوں کو جاننے کے لئے انہیں فلم ’’راضی‘‘ جیسی فلم کی ضرورت نہیں اور یہ کہ ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ بھی بہت بڑا فرق ہے یہاں تک کہ وہ ماضی میں عالیہ بھٹ کو زیادہ معاوضے کے لئے مشورہ بھی دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :