جان ابراھام کی فلم ’’رومیو اکبر والٹر‘‘(را) آئندہ سال 15مارچ کو ریلیز کی جائے گی

منگل 18 ستمبر 2018 14:36

جان ابراھام کی فلم ’’رومیو اکبر والٹر‘‘(را) آئندہ سال 15مارچ کو ریلیز ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام کی فلم ’’رومیو اکبر والٹر‘‘(را) آئندہ سال 15مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراھام کی تھرلر فلم ’’رومیو اکبر والٹر‘‘(را) کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو آئندہ سال 15مارچ کو ریلیز کی جائے گی، جس میں اداکار جیکی شروف، اجے کپور، سچتراکرشنا مورتھی، مونی رائے اور سکندر کھیر بھی شامل ہیں، فلم کی عکسبندی 60 روزہ شیڈول پر مبنی ہے، فلم کی کہانی 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے پس منظر کے ساتھ سچے واقعات پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :