پنجاب بھر میں یوم عاشورکے ماتمی جلوسوں کے راستوں میں اینٹ ، روڑا ، پتھر وغیرہ جمع کرنے پر پابندی عائد

منگل 18 ستمبر 2018 14:46

پنجاب بھر میں یوم عاشورکے ماتمی جلوسوں کے راستوں میں اینٹ ، روڑا ، پتھر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے تمام 36اضلاع میں یوم عاشور کے تعزیہ ، ذوالجناح ، علم اور دیگر ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والی عمارات میں اینٹ ، روڑا ، پتھر وغیرہ جمع کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ عزاداری کے جلو سوں کے راستوں میں سریا ، ڈنڈے ، سوٹے وغیرہ بھی سٹاک نہیں کئے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مذکورہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور اس ضمن میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :