بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسکائی ڈائیور شیتل مہاجن کی 13ہزارفٹ بلندی سے لگائی چھلانگ

منگل 18 ستمبر 2018 14:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) امریکہ میں35سالہ اسکائی ڈائیور شیتل مہاجن نے امریکہ میں 13000فٹ بلندی سے چھلانگ لگاکر وزیر اعظم نریندر مودی کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پیرا جمپرشیتل مہاجن نے امریکہ کے شہر شکاگو میں 13ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے سے چھلانگ لگائی ۔

(جاری ہے)

ان کے ہاتھ میں مودی کی سالگرہ کی مبارکباد کا پوسٹر نظر آرہا تھا۔شیتل نے اس کارنامے کا وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔پدم شری ایوارڈ یافتہ شیتل مہاجن نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ میں گزشتہ چارسال سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی کوشش کررہی ہیں مگر ان کے آفس سے کوئی جواب نہیں ملا۔اب میرے اس کارنامے کے بعد مجھے ان سے ملاقات کی اجازت ملنے کی امید ہے۔