امریکا کی جانب سے یک طرفہ تجارتی تحفظ کی پالیسی سے عالمی معشیت بھی متاثر ہو گی،چین

منگل 18 ستمبر 2018 14:59

امریکا کی جانب سے یک طرفہ تجارتی تحفظ کی پالیسی سے عالمی معشیت بھی متاثر ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) چین نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یک طرفہ تجارتی تحفظ کی پالیسی کے منفی اثرات نہ صرف چین امریکا تجارت پر مرتب ہوں گے بلکہ عالمی معشیت بھی اس سے متاثر ہو گی۔

(جاری ہے)

چین کے وزیر کامرس زونگ شان نے منگل کو امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر نئے درآمدی ٹیکسز لگانے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں اور باہمی تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین اپنے کو مزید فراخ کرے گا اور کمپنیوں کے لئے بہتر کاروباری ماحول فراہم کرے گا ۔ زونگ شان نے بیجنگ میں یہ بات سام سنگ الیکٹرانکس،ٹویوٹا موٹرز،ایچ ایس سی بی ہولڈنگز اور کوہن گروپ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے چینی درآمدی مصنوعات پر ٹیرف کے نفاذ سے چین کی معشیت پر کوئی واضح فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :