قومی اسمبلی کا رواں اجلاس (ترمیمی) مالیاتی بل پر سینیٹ کی جانب سے تجاویز آنے تک جاری رکھا جائے گا

ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا فیصلہ

منگل 18 ستمبر 2018 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا رواں اجلاس (ترمیمی) مالیاتی بل پر سینیٹ کی جانب سے تجاویز آنے تک جاری رکھا جائے گا۔ عام انتخابات 2018ء میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت علی محمد خان‘ ملک عامر ڈوگر‘ ریاض فتیانہ‘ اقبال محمد علی خان‘ غوث بخش مہر‘ خالد حسین مگسی‘ روبینہ عرفان‘ آغا حسین بلوچ‘ محمد اسلم بھوتانی‘ رانا تنویر حسین‘ میاں ریاض حسین پیرزادہ‘ مرتضیٰ جاوید عباسی‘ رانا ثناء اللہ ‘ سید نوید قمر‘ سید غلام مصطفی شاہ‘ شازیہ مری اور عبدالواسع نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 23 ستمبر 2018ء تک ملتوی کئے جانے کے بعد 24 ستمبر کو دوبارہ ہوگا۔ موجودہ اجلاس کو ترمیمی مالیاتی بل پر سینیٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز تک جاری رکھا جائے گا۔