Live Updates

ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

منگل 18 ستمبر 2018 15:10

ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے دیا مر بھاشا ڈیم فنڈ میں دل کھول عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈیم کے لئے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں 76 کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ اتوار کو کراچی کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر ڈیمز کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اور بڑی تعداد میں مخیر حضرات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے ڈیم فنڈ کیلئے خطیر رقم عطیہ کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات