ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے اسسٹنٹ پبلک ریلیشنز آفیسر محمد الیاس ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے

منگل 18 ستمبر 2018 15:20

فیصل آباد۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے اسسٹنٹ پبلک ریلیشنز آفیسر محمد الیاس ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

وہ حسبِ معمول موٹر سائیکل پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دفتر جا رہے تھے کہ کینال روڈ پر کشمیر اور ایف سی سی آئی پل کے درمیان ایک موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی جس کے باعث سڑک پر گرنے سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے انہیں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال پہنچایاجہاں انہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔ دریں اثناء ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے عہدیداران ، ممبران اور سیکرٹری جنرل نے ہسپتال جا کر اُن کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے تمام سٹاف سے گزارش کی ہے کہ وہ محمد الیاس کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔