کل تک کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کررہے تھے آج مغفرت کیلئے دعا کررہے ہیں‘نواز شریف

احتساب عدالت میں العزیز یہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت سے قبل بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کیلئے دعا کے دوران نوازشریف کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے

منگل 18 ستمبر 2018 15:55

کل تک کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کررہے تھے آج مغفرت کیلئے دعا کررہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) احتساب عدالت میں العزیز یہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت سے قبل بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کیلئے دعا کے دوران نوازشریف کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے اور کہاکہ کل تک کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کررہے تھے آج مغفرت کیلئے دعا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کوسخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔

سماعت سے پہلے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ،ْ دعا کے دوران سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے بعد ازاں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کل تک کلثوم نوازکی صحت کے لیے دعا کر رہے تھے، آج ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہے۔