ایران، مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم ، 21 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

منگل 18 ستمبر 2018 15:59

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) ایران میں ایک مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ وسطی ایرانی صوبہ اصفہان میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس تیز رفتار ٹریلر سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں اکیس افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :