روس کا 14 افراد پر مشتمل طیارہ شام کے نزدیک لاپتہ ہو گیا

منگل 18 ستمبر 2018 15:59

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) روس کا چودہ مسافروں پر مشتمل طیارہ شام کے نزدیک لاپتہ ہو گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافر لاناکیہ میں واقع حیمایتیم ائربیس کی جانب آ رہا تھا کہ ماسکو وقت کے مطابق ( 20:00) بجے ریڈار سے غائب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریڈار سے غائب ہونے کے وقت طیارہ شامی ساحال سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ غائب ہونے کے وقت اسرائیلی لڑاکا طیارے شامی تنصیبات پر حملہ کر رہے تھے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :