سعودی عرب‘جائیدادوں کے نرخوں میں 30فیصد کمی

منگل 18 ستمبر 2018 16:02

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں غیر منقولہ جائیدادوں کے سودوں اور قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری کردہ نئے اعدوشمار کے مطابق1438ھ کے مقابلے میں 1439ھ میں 31.1ارب ریال کے سودے ہوئے ہیں۔ یہ 15 فیصد کم تھے۔ مسلسل چوتھے بر س غیر منقولہ جائیدادوں کے سودوں میں کمی واقع ہورہی ہے۔ 1438ھ کے دوران 172.01ارب ریال کے سودے ہوئے۔ رہائشی اور تجارتی املاک کے سودوں میں 42 تا 63فیصد کمی واقع ہونے کے باوجود ان کے نرخوں میں 30فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :