Live Updates

ضمنی انتخابات ‘(ن)لیگ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں‘شہباز شریف

منگل 18 ستمبر 2018 16:15

ضمنی انتخابات ‘(ن)لیگ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں‘شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور ان انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہوگی گزشتہ روز اندرون موچی دروازہ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم پوچھ رہی ہے کہ انہوں نے الیکشن 2018ء میں اپنے ووٹ تو شیر کو ڈالے لیکن جعلی مینڈیٹ والے کہاں سے سامنے آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ سچ سچ ہے اور سچ کو زیادہ دیر نہیں چھپایا جاسکتا گزشتہ چند دنوں سے عوام نے حکومت کا تماشہ خود دیکھ لیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن انتظار کریگی کہ وزیراعظم عمران خان کا اصلی چہرہ قوم دیکھ لے اور قوم جان لے عمران نیازی کے دعوے کیا تھے اور وہ کیا کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ اللہ کی مخلوق سے وعدہ ہوتا ہے اور جب کوئی بھی حکمران اللہ کی مخلوق سے وعدہ خلافی کرے تو عوام خود اس کو گریبان سے پکڑ لیتی ہے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پاکستان کے عوام کی خدمت کی اوربار ہ ہزار میگا ووٹ بجلی پیدا کر کے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور آج حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ جو کام کرتا ہے اس کا کام کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے بہت جلد ثابت ہوجائیگا کہ موجودہ حکمران کہتے ہیں اور کرتے کیا ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات