لاہور ‘وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

منگل 18 ستمبر 2018 16:15

لاہور ‘وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ آج ہ;ونے والے کابینہ کے اجلاس میںصوبائی وزیر بلدیات علیم خان اجلاس کی صدارت کرینگے پنجاب کے سینئر وزیرہونے کے ناطے علیم خان صوبائی کابینہ کو نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے اور اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کابینہ کے اراکین کو نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ بھی دینگے۔