Live Updates

لاہور‘سیشن عدالت میں شہباز شریف کی عمران خان خلاف ہتک عزت دعوے ٰکی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

منگل 18 ستمبر 2018 16:18

لاہور‘سیشن عدالت میں شہباز شریف کی عمران خان خلاف ہتک عزت دعوے ٰکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) سیشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی ٰکی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم پنجوتہ نے سماعت 29ستمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل بابر اعوان احتساب عدالت میں اپنی پیشی کی بناء پر عدالت پیش نہ ہوئے۔عمران خان نے اسلام آباد میں شہباز شریف سے متعلق بات کی تھی،بابر اعوان کے معاون ساجد منور قریشی ایڈووکیٹ کاموقف تھا کہ لاہور کی عدالت کو ہرجانہ کیس کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں، عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پرعوام کو گمراہ کیا،عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے عمران خان کو دس ارب روپے کی پیشکش کی، عمران خان نے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے شہباز شریف کی کردار کشی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات