سانگھڑ: زمین کے تنازع پر مخالفین نے نوجوان سے انسانیت سوز سلوک

غلام علی کواغوا کر کے سرکے بال اور بھنویں مونڈ دی گئیں نوجوان کے جسم کوسگریٹ سے بھی داغا گیا ہے

منگل 18 ستمبر 2018 16:27

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سانگھڑ میں زمین کے تنازع پر مخالف گروپ نے نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے منگلی تھانے کی حدود میں زمین کے تنازع پرمخالفین نے انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مخالف گروپ نے غلام علی کواغوا کر کے سرکے بال اور بھنویں مونڈ دی گئیں نوجوان کے جسم کوسگریٹ سے بھی داغا گیا ہے

متعلقہ عنوان :