Live Updates

ڈیم ہم سب کی ضرورت ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے اخراجات میں کمی کے حوالے سے مثال قائم کی ہے، اس سے ملک کو فائدہ ہوگا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

منگل 18 ستمبر 2018 16:27

ڈیم ہم سب کی ضرورت ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ڈیم ہم سب کی ضرورت ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے اخراجات میں کمی کے حوالے سے مثال قائم کی ہے، اس سے ملک کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں مولانا عبدالغفور حیدری کے نکتہ ء اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں ایک پیغام وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے جائے گا۔

انہوں نے اخراجات میں کمی اور ریاست مدینہ کی طرز پر ملک کو ڈھالنے کی جو بات کی ہے اس کا مقصد ایک پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیموں کی تعمیر ملک اور ہم سب کی ضرورت ہے اور اسی لئے اس پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے ایک اشتہار میں مبینہ طور پر مخصوص لوگوں کی نشاندہی کے معاملے پر وزیر اطلاعات نے اس کا نوٹس لیا اور اس اشتہار کو بند کر دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات