فنانس بل پیش کرکے آئندہ مراحل اور اقتصادی بحران سے نکلنے کے لئے راہ ہموار کی ہے،

آئندہ پانچ سال میں 50 لاکھ گھر تعمیر کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق

منگل 18 ستمبر 2018 16:30

فنانس بل پیش کرکے آئندہ مراحل اور اقتصادی بحران سے نکلنے کے لئے راہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھر آئندہ پانچ سالوں میں تعمیر کریں گے۔ فنانس بل پیش کیا گیا، آئندہ مراحل اور اقتصادی بحران سے نکلنے کے لئے راہ ہموار کی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر شروع ہونے جا رہی ہے جو پانچ سالوں میں مکمل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات پر کسی کو اعتراض نہ ہو، ہم نے اس حوالے سے پارلیمانی کمیشن بنایا جو آئندہ انتخابات کے نظام میں بہتری کے لئے تجاویز دے۔ انہوں نے کہا کہ فنانس بل پیش کیا گیا، آئندہ مراحل اور اقتصادی بحران سے نکلنے کے لئے راہ ہموار کی ہے۔ موجودہ منی بجٹ میں غریب طبقے پر اثر نہیں پڑے گا، متوازن بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ویسے بھی آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کے دورہ پر آ رہی ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔