وزیر اعظم ایس ڈی جی پروگرام کے تحت پنجاب میں 66 ارب روپے کے میگا پروگرام کی رقم کے اخراجات پر رپورٹ طلب

ایس ڈی جی پروگرام کے تحت فنڈز کہاں خرچ ،ضائع کیے ،رپورٹ وفاقی کیبنٹ ڈویژن کو جلد از جلد ارسال کی جائے‘پنجاب حکومت کو مراسلہ

منگل 18 ستمبر 2018 16:33

وزیر اعظم ایس ڈی جی پروگرام کے تحت پنجاب میں 66 ارب روپے کے میگا پروگرام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیر اعظم ایس ڈی جی پروگرام کے تحت پنجاب میں 66 ارب روپے کے میگا پروگرام کی رقم کے اخراجات پر پنجاب حکومت اور ضلعی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔وفاقی کیبنٹ ڈویژن نے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے کہ ایس ڈی جی پروگرام کے تحت فنڈز کہاں خرچ اور ضائع کیے ان سب کی رپورٹ وفاقی کیبنٹ ڈویژن کو جلد از جلد ارسال کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایس ڈی جی پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کو 2016سے 2018ء تک 66 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی تھی، جسے پینے کے صاف پانی، تعلیم، صحت، سوشل سیکٹرز اور روڈ سیکٹرز پر خرچ کرناتھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ضلعی حکومتوں نے 66 ارب روپے میں سے 63 ارب 18 کروڑ روپے استعمال کیے ہیں جبکہ 3 ارب 39 کروڑ روپے کے فنڈز ضائع کیے ہیں۔ دوسری جانب صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی نے کمشنرز کو فنڈز کے استعمال پر تفصیلات مرتب کرکے رپورٹ پیش کرنے اور وزیر اعظم سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول منصوبے پر اخرجات کی تفصیل پیش کرنے کا کہہ دیا۔