صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں تمام خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کی منظوری
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 6891ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا، اکتوبر میں تعیناتی ہوجائے گی ار834 نرسوں کی بھرتی کا عمل بھی مکمل ،ٹیسٹنگ سروس سے گریڈ ایک سے 15تک 19ہزار 866 بھرتیاں ہونگی شعبہ صحت کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں گے،میرٹ اور شفافیت کو نظرانداز نہ کیا جائے‘صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
منگل 18 ستمبر 2018 16:33
(جاری ہے)
باقیماندہ 3ہزار872اسامیوں پر بھرتی کیلئے اکتوبر میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی جائے گی۔
پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کے بعد نئے ڈاکٹر ایڈہاک ڈاکٹرز کی جگہ لے لیں گے ۔ ایڈہاک ڈاکٹرز بھی پبلک سروس کمیشن سے مستقل تعیناتی کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ پبلک سروس کمیشن سے رابطہ کرکے محکمہ صحت کیلئے بھرتیوں کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی درخواست کی جائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے خصوصی طور پر محکمہ صحت میںمیرٹ پر بھرتیوں کی اجازت دی ہے کیونکہ صحت عامہ کے شعبے میں اہداف ہر صورت میں حاصل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کے ہسپتالوں میں گریڈ ایک سے 15تک 19ہزار 866تک خالی اسامیوں پر بھی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی اور ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو انٹرویو اور سلیکشن کا مکمل اختیار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 2ہزار834 نرسوں کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کرلیا ہے۔ ان نرسوں کی بھی جلد تعیناتی کردی جائے گی۔ مزیدبرآں 1919نرسوں کی بھرتی کیلئے ریکوزیشن اکتوبر میں بھجوائی جارہی ہے۔ وزیرصحت نے سختی سے ہدایت کی کسی بھی جگہ پر میرٹ اور شفافیت کو نظرانداز نہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.