کابینہ میں مزید صرف دووزراء اور ایک مشیر لیا جائے گا ،میر جام کمال عالیانی

منگل ستمبر 16:59

کابینہ میں مزید صرف دووزراء اور ایک مشیر لیا جائے گا ،میر جام کمال عالیانی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے کہاکہ کابینہ میں مزید صرف دووزراء اور ایک مشیر لیا جائے گا اس وقت بلوچستان کی مخلوط کابینہ 12وزراء پر مشتمل ہے مزید دو وزراء کی حلف برداری جلد کی جائے گی تاہم ایک مشیر کا نوٹیفکیشن بعد میں کیا جائے گا انہوں نے یہ بات منگل کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب کے بعد این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے درمیان دوریاں ختم ہوگئی ہے تو اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی اور پی ٹی آئی بلوچستا ن کے صوبائی صدر اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند جو وزیراعلیٰ کے تھوڑے فاصلے پرکھڑے تھے دونوں اس موقع پر زیر لب مسکرائے وزیراعلی بلوچستان جو زبردست خوشگوار موڈ میں تھے نے کہاکہ ہمارے درمیان کوئی دوریاں نہیں ہے ہم قریب ہیں تاہم سردار یار محمد رند صرف زیر لب مسکراتے رہے کسی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔