پنجاب میں ایک صوبائی وزیر کی سکیورٹی پر صرف 2کانسٹیبل تعینات کرنے کا فیصلہ

وزراء کیساتھ سکواڈ کی گاڑی بھی نہیں چلے گی،تمام ڈی پی اوز ،آر پی اوز کو ہدایات جاری

منگل 18 ستمبر 2018 16:59

پنجاب میں ایک صوبائی وزیر کی سکیورٹی پر صرف 2کانسٹیبل تعینات کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پنجاب میں ایک صوبائی وزیر کی سکیورٹی پر صرف 2کانسٹیبل تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر نے 35 صوبائی وزراء کو 70 کانسٹیبل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزراء کو ان کے آبائی علاقوں سے کانسٹیبل دیئے جائیں گے۔ایک صوبائی وزیر کی سکیورٹی پر صرف 2 کانسٹیبل تعینات ہوں گے ،وزراء کے ساتھ سکواڈ کی گاڑی بھی نہیں چلے گی۔ اس حوالے سے تمام ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :