اردو زبان کو بطور تدریسی زبان نافذ کئے بغیر تعلیمی ترقی کے دعوے محض وقت کا ضیاء ہے ،جمیل ہاشم چوہدری ضلعی صدر تنظیم اساتذہ بھمبر کا خصوصی اجلاس سے خطا ب

منگل 18 ستمبر 2018 17:01

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) اردو زبان کو بطور تدریسی زبان نافذ کئے بغیر تعلیمی ترقی کے دعوے محض وقت کا ضیاء ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمیل ہاشم چوہدری ضلعی صدر جموں و کشمیر تنظیم اساتذہ بھمبر نے بھمبر شہر کے اساتذہ سے ایک خصوصی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک تاریخ ساز فیصلہ کی روشنی میں اردو زبان کو بطور سرکاری دفتری اور تدریسی زبان کے طور پر عملاً نافذ کیے جانے کہ احکامات صادر فرمائے جانے کی ضرورت ہے قومی زبان کے بغیر تعلیم ادھوری ہے مسلمانوں کی تاریخ کا مطالعہ اور اسلامی ورثہ ہمیں قومی زبان اردو ہی میں ہی ملے گا ہماری ترقی اور بہتری کا راز اردو ہی میں مضمر ہے اول تا جماعت ہشتم تک اردو میڈیم کا سابقہ نظام بحال کیا جائے اردو زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے اجلاس سے غلام مصطفٰے منہاس مبشر سبحانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔