نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا اور ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان، پانچ سپنرز سکواڈ میں شامل

منگل 18 ستمبر 2018 17:30

نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا اور ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے الگ الگ ..
ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) نیوزی لینڈ نے دورہ آسٹریلیا اور ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا، نئی کپتان ایمی سیٹرتھویٹ سمیت پانچ سپنرز کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے ہیڈکوچ ہیڈی ٹفن نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نومبر میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے اور توقع ہے کہ کیریبین کی سلو وکٹوں پر سپنرز کامیاب ہوں گی اسلئے ہم نے سکواڈ میں پانچ سپنرز کا آپشن رکھا ہے۔

آسٹریلیا ویمن کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اعلان کردہ ٹیم کپتان سوزی بیٹس، سوزی بیٹس، برناڈائن، سوفی ڈیوائن، کیٹ ابراہام، میڈی گرین، ہولی ہڈلسٹن، ہاولے جینسن، لائیگ کاسپیرک، آمیلا کیر، کیٹی مارٹن، لی تاہوہو اور جیس واٹکن پر مشتمل ہے، ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں دو اضافی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں اینا پیٹرسن اور ہانا روئے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :