رحمن ملک نے انوار الحق کاکڑ کو وزیر بنانے کا مطالبہ کردیا

منگل 18 ستمبر 2018 17:37

رحمن ملک نے انوار الحق کاکڑ کو وزیر بنانے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سینیٹر رحمن ملک منگل کو سینیٹ میں اظہار خیال کیلئے اپنی نشست پر کھڑے ہو ئے تو وزرائ کی نشست بالکل خالی تھیں ،جس پر رحمن ملک نے کہا کہ تقریر کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ایک بھی وزیر ایوان میں نہیں۔

(جاری ہے)

رحمن ملک نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی دیکھتا ہوں یہ بچارہ ایوان میں موجود ہوتا ہے،میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کو وزیر بنایا جائے تاکہ کم از کم ایک وزیر تو ایسا تو جو ایوان میں موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :