پنجاب بھرمیں860ٹریفک حادثات میں03ا فراد جاںبحق980زخمی

منگل 18 ستمبر 2018 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 860 روڈ ٹریفک حادثات رونماء ہوئے جن میں 03افراد جاں بحق جبکہ 980شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔373معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں03افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں385ڈرائیوز،23کم عمرڈرائیورز 460 مسافراور 135 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت224متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں77متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان52حادثات میں52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل980متاثرین میں783مرد اور197خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں177فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور559افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 244زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں700موٹر سائیکلز،118آٹو رکشے،87موٹر کاریں،38وین17مسافربسیں،35ٹرک اور96دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔