پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانی، خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق تعاون کیلئے معاہدہ طے پا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 17:43

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانی، خوراک اور توانائی کے تحفظ سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانی، خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق تعاون کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ منگل کو انڈس نالج فورم کے حوالہ سے ایک روزہ ورکشاپ کے موقع پر سیکرٹری آبی وسائل شمائل خواجہ اور پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

ورکشاپ کا اہتمام آسٹریلین اور پاکستانی حکومتوں نے کیا تھا جس میں دونوں ملکوں کے ماہرین، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں نے پانی کی کمی، فوڈ سیکورٹی اور توانائی کی قلت کے چیلنجوں پر بحث کی جبکہ چیئرمین واپڈا جنرل مزمل حسین اور سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی نے بھی فورم میں شر کت کی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا پانی، خوراک اور توانائی کی سیکورٹی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم 80ء کی دہائی سے پانی اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی پائیدار اور شمولیتی ترقی کی مدد جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ فورم ایس ڈی آئی پی کے تحت انڈس ڈیلٹا میں پانی، خوراک اور توانائی کی مستحکم مینجمنٹ کیلئے طویل المدتی آسٹریلین کمٹمنٹ کا حصہ ہے۔