انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کمیشن کا قیام خوش آئند بات ہے،اطمینان ہے کہ یہ غیرجانبدارانہ رپورٹ مرتب کرے گا، بلاول بھٹو زرداری

منگل 18 ستمبر 2018 17:45

انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کمیشن کا قیام خوش آئند بات ہے،اطمینان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کمیشن کا قیام خوش آئند بات ہے، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے واضح ثبوت موجود ہیں، یہ ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے تاہم اگر ان حقائق اور ثبوتوں کو کمیشن نے ماننے سے انکار کیا تو نئی حکمت عملی طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام سے اس حد تک اطمینان ہے کہ یہ غیرجانبدارانہ رپورٹ مرتب کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کمیشن کے چیئرمین کو اپوزیشن جماعت سے نامزد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔