Live Updates

اسد عمر نے فنانس بل میں مزدور، غریب اور تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا،

ثابت کیا تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مخلص ہے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیض کموکا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 17:45

اسد عمر نے فنانس بل میں مزدور، غریب اور تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیض کموکا نے کہا ہے کہ اسد عمر نے فنانس بل کے اندر پاکستان کے مزدور، غریب اور تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈال کر ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مخلص ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مینڈیٹ دیا، عوام چاہتی ہے کہ کے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو، تحریک انصاف نے پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور حقیقی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات