وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے کمانڈرسینٹرل پنجاب،پاکستان نیوی، رئیرایڈمرل نوید احمد رضوی کی ملاقات

منگل 18 ستمبر 2018 17:55

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے کمانڈرسینٹرل پنجاب،پاکستان نیوی، رئیرایڈمرل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں کمانڈرسینٹرل پنجاب ،پاکستان نیوی، رئیرایڈمرل نوید احمد رضوی نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے ا مور اور پاکستان نیوی کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کا فریضہ بطریق احسن نبھانے پر پاکستان بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پاکستان نیوی پیشہ وارانہ مہارت سے لیس خطے کی بہترین بحری قوت ہے اورپاک بحریہ کی امتیازی حیثیت مسلمہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں کی جرأت، شجاعت اور بہادری قابل رشک ہے اور پاک بحریہ جرأت و بہادری سے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں پر فخر ہیں اور پاک بحریہ کے سنہرے کردار کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔