Live Updates

وزیراعظم نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کردیا

منگل 18 ستمبر 2018 18:17

وزیراعظم نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق زلفی بخاری کا کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے زلفی بخاری کو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیم فنڈ سے متعلق امور کو بھی دیکھیں گے۔ زلفی بخاری وزیراعظم کے چوتھے معاون خصوصی ہیں، ان کے علاوہ شہزاد اکبر، افتخار درانی اور نعیم الحق بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :