لیگی حکومت نے خسارہ کم دکھانے کے لئے 900 ارب کے خسارے کو چھپایا، شفقت محمود

سابق حکومت 30 ہزار ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر گئی ، ہم نے غریب پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، ہر لحاظ سے متوازن بجٹ پیش کیا ہے،میڈیا سے گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 18:17

لیگی حکومت نے خسارہ کم دکھانے کے لئے 900 ارب کے خسارے کو چھپایا، شفقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و قومی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خسارہ کم دکھانے کے لئے 900 ارب کے خسارے کو چھپایا، لیگی حکومت 30 ہزار ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر گئی ہے، ہم نے غریب پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، ہر لحاظ سے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فنانس بل ایوان میں پیش کردیا گیا ہے جس چیز کا دکھ سب سے زیادہ ہوا وہ یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 900 ارب روپے کے خسارے کو چھپایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیں ورثہ میں 30 ہزار ارب روپے کا قرضہ اور مشکل حالات چھوڑ کر گئی ہے۔ ہم نے غریب کے لئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، ہر لحاظ سے متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے، پاکستان اس سے آگے بڑھے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کافی کم ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے 1800 ارب روپے کا خسارہ آ رہا تھا۔