Live Updates

احتساب عدالت نے محمد نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت (کل ) تک ملتوی کر دی

منگل 18 ستمبر 2018 18:19

احتساب عدالت نے محمد نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت (کل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ ریفرنس کی سماعت (کل ) بدھ تک ملتوی کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نیب ریفرنس کی سماعت کی ۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو انتہائی سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا ۔سماعت کے دوران محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ء کے بیان پر جرح جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جرح کے دوران صرف گواہ کی بتائی ہوئی باتوں تک محدود نہیں رہ سکتا ۔

خواجہ حارث نے والیم ٹین کے متعلق سوالات پر نیب کے اعتراض پر جوابی دلائل دیے۔ خواجہ حارث نے کہا کے متعلقہ دستاویزات کے بارے میں سوال پوچھنا میرا قانونی حق ہے ،کوئی بھی دستاویز پیش کرنے کیلئے کہہ سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

اس ایم ایل اے کے حوالے سے پوچھا تھا جس پر واجد ضیا نے خود دستخط کیے تھے۔ جب ایم ایل اے میں کمپنی کا نام غلط بتایا گیا تو پھر اس کا جواب کیسے آتا۔

خواجہ حارث نے سعودی حکام کو لکھے گئے ایم ایل اے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے پر دلائل مکمل کر لیے۔عدالت نے العزیہ ریفرنس کی سماعت (آج )بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ حارث کو ہدایت کی کہ آج سے واجد ضیا کے بیان پر دوبارہ جرع شروع کر دیں۔سماعت کے موقع پر جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،مخدوم جاوید ہاشمی ،سینٹر پرویز رشید ،طلال چوہدری ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ملک ابرار ،میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز اور انجم عقیل سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماء کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات