محکمہ خوراک ہنگو کا ہوٹلوں کا معائنہ،صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 18:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ہنگومیں محکمہ خوراک کے حکام نے مین بازار میں ہوٹلو ں کا معائنہ کیا اور مالکان کو صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ دی کہ آئندہ ہوٹل اس حالت میں پایا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے متعلقہ عملہ کے ہمراہ ہنگو شہر میں ہوٹلوں کا معائنہ کیا اور مالکان کچن کو صاف ،ہوادار اورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رکھنے کے علاوہ کھانے پکاتے وقت صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایات دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ متعین کردہ ریٹس پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے بصورت دیگر فوڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :